کروڑوں کا نقصان اور مالک کا رو رو کر برا حال، چاغی میں دہشت گردوں نے کیا عبرتناک کھیل کھیلا؟
چاغی: ضلع چاغی کے علاقے کچکی کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ایک شہری کے کروڑوں روپے مالیت کے بوزر کو آگ لگا دی، جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث بوزر کو بچایا نہ جا سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بوزر کے مالک کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
علاقے کے مکینوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جائے اور متاثرہ شہری کو مناسب مالی امداد فراہم کی جائے