Tameerewatan
tameerewatan

عوام کے پیسے واپس کرو، پیکج ضائع ہونے پر حکومت کا پی ٹی اے پر بڑا دباؤ

عوام کے پیسے واپس کرو، پیکج ضائع ہونے پر حکومت کا پی ٹی اے پر بڑا دباؤ

 

 چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹیلی کام کمپنیوں کی تقریباً 9 ہزار موبائل سائٹس چوری کی وارداتوں کا شکار ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں موبائل سروسز متاثر ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب کسی صارف کی سروس بند رہنے کے باعث اس کا خریدہ گیا پیکج استعمال نہیں ہو پاتا تو حکومت کی ہدایات کے مطابق متعلقہ صارف کو اس کی رقم واپس کی جاتی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو معیاری سروس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی نے ناقص کارکردگی پر مختلف ٹیلی کام کمپنیوں پر مجموعی طور پر 4 ارب روپے کے جرمانے بھی عائد کیے ہیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ موبائل فونز پر ٹیکس لگانے یا اس کی شرح مقرر کرنے کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں، بلکہ یہ ذمہ داری فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More