نوجوانوں کا ہیرو اب دنیا میں نہ رہا،اسسٹنٹ کمشنر کا المناک انتقال کیسے ہوا ؟جانیے
اوستہ محمد: اسسٹنٹ کمشنر اوستہ محمد عبدالرؤف چنجنی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔
عبدالرؤف چنجنی نے بیماری اور انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ علالت کے دوران ہی انہوں نے پی سی ایس (PCS) 2023 کا امتحان کامیابی سے پاس کیا اور بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تعینات ہوئے۔
مرحوم کی زندگی محنت، عزم اور استقامت کی ایک روشن مثال سمجھی جاتی ہے۔ محدود وسائل اور شدید بیماری کے باوجود انہوں نے اپنی لگن اور ثابت قدمی سے یہ ثابت کیا کہ مضبوط ارادے کے سامنے مشکلات زیادہ دیر رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔
ان کے انتقال کی خبر پر سرکاری، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم کی خدمات اور جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جا رہی ہے