Tameerewatan
tameerewatan

ایجنٹوں کا دھندہ بند، رشوت کا کھیل ختم، پاکستان کا نیا انقلابی پاسپورٹ سسٹم متعارف

ایجنٹوں کا دھندہ بند، رشوت کا کھیل ختم، پاکستان کا نیا انقلابی پاسپورٹ سسٹم متعارف

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں روایتی مشین ریڈیبل پاسپورٹ (ایم آر پی) کی جگہ جدید ای پاسپورٹ نظام مرحلہ وار متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد شہری مستقبل میں گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے اور تیار شدہ پاسپورٹ ان کے پتے پر پہنچایا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس محمد عبد الخالق نے بتایا کہ پاکستان نے 2022 میں پہلا ای پاسپورٹ جاری کیا تھا، تاہم اس وقت یہ نظام عالمی ای گیٹس سے مکمل طور پر منسلک نہیں تھا۔ بعد ازاں 2025 میں اس سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل ای پاسپورٹ نظام رکھنے والے ممالک میں شامل ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے ای پاسپورٹ میں جدید لیزر اینڈ گریونگ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سکیورٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جس سے اس کی نقل یا جعل سازی انتہائی مشکل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دنیا بھر کے ای گیٹس پر پاسپورٹ میں موجود معلومات فوری طور پر تصدیق کی جا سکیں گی، جس سے پاکستانی مسافروں کو امیگریشن کے مراحل تیزی سے مکمل کرنے میں سہولت ملے گی۔

ڈی جی پاسپورٹس کے مطابق نئے نظام کے تحت نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کو پاسپورٹ سسٹم سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ شہری پاکستان یا بیرون ملک کہیں سے بھی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست، تصاویر اور مطلوبہ دستاویزات آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ اگر کسی مرحلے پر بائیومیٹرک تصدیق یا آن لائن درخواست میں دشواری پیش آئے تو متعلقہ شخص قریبی پاسپورٹ یا نادرا دفتر جا کر اپنا ڈیٹا جمع کرا سکے گا، تاہم اسے طویل قطاروں میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضرورت پڑنے پر درخواست گزار کا انٹرویو بھی آن لائن لیا جا سکے گا، جبکہ پاسپورٹ فیس موبائل بینکنگ ایپس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے جمع کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے نظام سے پاسپورٹ کے اجرا کا پورا عمل زیادہ شفاف، تیز رفتار اور عوام کے لیے آسان ہو جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More