Tameerewatan
tameerewatan

سیاسی و قبائلی قائدین میدان میں آگئے، حکومت بے بس، زیارت کے شہید جوانوں کے خون کا حساب مانگنے کے لیے الٹی گنتی شروع

 ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا کا میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے 14 شہید اہلکاروں کی میتیں کوئلہ پھاٹک کے قریب سڑک پر رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان گزشتہ رات کئی گھنٹوں تک مذاکرات ہوئے، تاہم بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکی اور مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگئے۔

دھرنے میں سیاسی و قبائلی عمائدین، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما، سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہیں، جبکہ شرکاء شہداء کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع زیارت کے علاقے مانگی کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے میں متعدد پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے، جس کے بعد لواحقین نے اپنے مطالبات کے حق میں میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا شروع کر رکھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More