Tameerewatan
tameerewatan

خوشیاں ماتم میں تبدیل، مکان میں تقریب کے دوران اچانک چھت گرنے سے ہولناک تباہی

کوہاٹ: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں طوفانی بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں ایک تقریب جاری تھی کہ اچانک چھت منہدم ہوگئی، جس سے 15 افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام متاثرین کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال منتقل کیے جانے والے 11 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع اٹک میں بھی شدید بارش کے باعث ایک دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔

بارش کے باعث ملتان، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More