Tameerewatan
tameerewatan

پیٹرولیم مارکیٹ سے دھماکے دار خوشخبری، اب عوام کو ملے گا بڑا ریلیف

پیٹرولیم مارکیٹ سے دھماکے دار خوشخبری، اب عوام کو ملے گا بڑا ریلیف

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں بنگلہ دیش، سری لنکا اور ترکیہ کے مقابلے میں کم جبکہ بھارت کے تقریباً برابر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر ڈیزل کی پیداوار بڑھانے کے لیے ریفائنری پالیسی میں ضروری ترامیم تجویز کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم نرخوں کے تعین کے نظام میں اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے مختلف طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے سفارش کی کہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے بینچ مارک سے آگاہ کیا جائے، جبکہ پیٹرولیم پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کو صوابدیدی فیصلوں سے پاک، شفاف اور منظم نظام کے تحت چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں تیل کی سپلائی چین کو ڈیجیٹلائز کرنے اور نظام میں مزید شفافیت لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش سے عالمی توانائی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کی ذمہ داریاں مزید اہم ہو گئی ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ درآمدی ڈیزل پر انحصار کم کرنے کے لیے ریفائنری پالیسی میں مجوزہ ترامیم سے مقامی ڈیزل کی پیداوار میں اضافہ ہوگا، جس سے پاکستان کی توانائی سلامتی مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا آئندہ اجلاس حتمی ہوگا، جس کے بعد اپنی سفارشات وزیراعظم کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More