Tameerewatan
tameerewatan

عدالت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف بڑا فیصلہ آگیا

عدالت سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف بڑا فیصلہ آگیا

اسلام آباد: ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ الزامات سے متعلق مقدمے میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مقدمے کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی۔ دورانِ سماعت سہیل آفریدی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے پہلے سے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ بعد ازاں سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں ان پر ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ الزامات عائد کرنے کا الزام ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More