Tameerewatan
tameerewatan

کیا بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی؟جانیے

کیا بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی؟جانیے

کوئٹہ: پاکستان ریلوے نے ریلوے ٹریک پر جاری مرمتی اور بحالی کے کام کے باعث بلوچستان سے ٹرین سروس آج (جمعرات) ایک روز کے لیے معطل کر دی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آج کی روانگی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس صرف جیکب آباد تک چلائی جائے گی اور وہاں سے آگے سفر نہیں کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے متاثرہ مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ منسوخ ہونے والی ٹرینوں کے ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More