Tameerewatan
tameerewatan

سیکیورٹی ہائی الرٹ، چاغی میں پولیس تھانے کے باہر زوردار دھماکہ

سیکیورٹی ہائی الرٹ، چاغی میں پولیس تھانے کے باہر زوردار دھماکہ

چاغی: ضلع چاغی میں لیویز تھانے کے قریب زور دار دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

دھماکے اور فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی نوعیت اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات سامنے آنے پر جاری کی جائیں گی۔

ضلع چاغی سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ مبینہ طور پر سینکڑوں مسلح افراد شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایم سی بی بینک چاغی اور ایک پولیس تھانے کو بھی نذرِ آتش کیے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تاہم ان اطلاعات کی تاحال ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں یا کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا، جبکہ صورتحال کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ سرکاری تصدیق یا مستند ذرائع سے معلومات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More