Tameerewatan
tameerewatan

چوکیاں بند ہونے کے بعد علاقے میں لاقانونیت بڑھ گئی، شہری پریشان

چوکیاں بند ہونے کے بعد علاقے میں لاقانونیت بڑھ گئی، شہری پریشان

تھانہ شہید ملک محمد علی کی حدود میں سیکیورٹی چوکیاں بند ہونے کے بعد علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و بے چینی پھیل گئی ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق سیکیورٹی چیک پوسٹوں کے خاتمے کے بعد جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ بلا خوف و خطر وارداتیں کر کے با آسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی کم موجودگی کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور ان کی جان و مال کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔

مقامی معززین اور عوام نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بند کی گئی سیکیورٹی چوکیاں دوبارہ فعال کی جائیں، علاقے میں پولیس گشت کو مؤثر بنایا جائے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More