Tameerewatan
tameerewatan

تہران میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر، لاکھوں نہیں کروڑوں! ایران میں سب کچھ تھم گیا

تہران میں تاریخ کا سب سے بڑا انسانی سمندر، لاکھوں نہیں کروڑوں! ایران میں سب کچھ تھم گیا

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے موقع پر دارالحکومت تہران میں دو کروڑ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں ملک بھر میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ تہران میں تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں سے ایک کی تیاریاں جاری ہیں۔ تہران کے علاوہ قم اور مشہد میں بھی نمازِ جنازہ اور تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہید سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی تہران میں امام خمینی مصلیٰ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اہلِ خانہ، اعلیٰ حکام، قریبی رفقا اور شہداء کے لواحقین آخری دیدار کے لیے موجود ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق دنیا بھر کے 100 سے زائد ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود اور سرکاری نمائندے آخری رسومات میں شرکت کر رہے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی اور پروٹوکول کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آخری رسومات کئی روز تک جاری رہیں گی، جبکہ مرکزی نمازِ جنازہ میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More