سونے کی نئی قیمت میں سب کے ہوش اڑا دیے قیمت میں تاریخی اضافہ
سونے کی نئی قیمت میں سب کے ہوش اڑا دیے قیمت میں تاریخی اضافہ
اسلام آباد: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسکے بعد قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں بارہ ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جسکے بعد نئی قیمت چار لاکھ چالیس ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں دس ہزار 459 روپے اضافہ ہوا ہے، جسکے بعد نئی قیمت تین لاکھ 78 ہزار 31 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 185 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔