گرمی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ موسمیات اچھی خبرد یدی
گرمی سے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری، محکمہ موسمیات اچھی خبرد یدی
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں آندھی، اور بارشوں کی پیشگوئی جاری کر دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ بلوچستان کے وسطی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ہے۔کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہیگا اور بیشتر مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ نے شہریوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی سخت ھدایت کی ہے۔