Tameerewatan
tameerewatan

بلاول بھٹو کی دلہن کون؟ صدر زرداری اچانک یورپ کے سب سے خوبصورت ملک کیوں پہنچ گئے؟

بلاول بھٹو کی دلہن کون؟ صدر زرداری اچانک یورپ کے سب سے خوبصورت ملک کیوں پہنچ گئے؟

پاکستان کی سیاست میں اچانک ایک ایسا موڑ آیا ہے جس نے سوشل میڈیا سے لے کر ایوانوں تک سب کو حیران کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے بیٹے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رشتہ پکا کرنے اور شادی کی تاریخ طے کرنے کے لیے اچانک یورپ کے خوبصورت ترین اور چھوٹے سے ملک ‘لیختن شٹائن’ (Liechtenstein) پہنچ گئے ہیں۔

خبریں ہیں کہ آصف علی زرداری کے ساتھ خاندان کے دیگر اہم افراد بھی اس خاص سفر میں شامل ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دلہن کا تعلق لیختن شٹائن کے دارالحکومت وادوز (Vaduz) سے ہے، اور اگر سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق رہا تو رواں سال کے آخر میں زرداری خاندان میں شہنائیاں بجنے والی ہیں۔

سویٹزرلینڈ اور آسٹریا کے درمیان پہاڑی وادیوں میں گھرا یہ ننھا ملک اچانک پاکستانی میڈیا کی توجه کا مرکز بن چکا ہے، لیکن دوسری طرف کہانی میں ایک نیا موڑ بھی آ گیا ہے!

میئر کراچی اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرتضیٰ وہاب نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کی منگنی یا شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا زرداری خاندان کا یہ دورہ صرف ایک ذاتی اور نجی سفر ہے، یا پھر واقعی بلاول بھٹو کے گھر جلد دلہن آنے والی ہے؟ حقیقت چاہے جو بھی ہو، اس خبر نے سیاسی اور عوام حلقوں میں زبردست تجسس پیدا کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More