Tameerewatan
tameerewatan

قلات ڈویژن معطلی کیس میں بڑا موڑ، بلوچستان ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا خبروں کی شدید تردید کر دی

قلات ڈویژن معطلی کیس میں بڑا موڑ، بلوچستان ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا خبروں کی شدید تردید کر دی

 عدالت عالیہ بلوچستان (بلوچستان ہائیکورٹ) نے قلات ڈویژن کے نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

رجسٹرار بلوچستان ہائیکورٹ ناصر خان یوسفزئی کی جانب سے جاری کردہ رسمی یادداشت (نمبر 217/آر ایچ سی) کے مطابق، 29 جولائی 2026 کو آئینی درخواست نمبر 1062/2026 کی سماعت کے دوران عدالت نے صرف فریقین کو آئندہ سماعت کے لیے نوٹسز جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے ہیں۔

تردید میں واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر 8 جولائی 2026 کے قلات ڈویژن سے متعلق نوٹیفکیشن کو معطل کرنے سے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 6 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More