Tameerewatan
tameerewatan

پنک اور گرین بس کے مسافروں کے لیے زبردست تحفہ

پنک اور گرین بس کے مسافروں کے لیے زبردست تحفہ

کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے پنک اور گرین بس سروس کے مسافروں کی سہولت کے لیے جدید “کیوب” (QUBE – Quetta Bus Express) موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے۔

اس جدید ایپ کی بدولت مسافر اب اپنے موبائل فون کے ذریعے بس کی لائیو لوکیشن اور موجودہ مقام آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایپ سے یہ معلوم کرنا بھی ممکن ہوگا کہ بس متعلقہ سٹاپ تک پہنچنے میں کتنا وقت لے گی اور ایک سے دوسری بس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے۔

اس سہولت سے مسافروں کا غیر ضروری انتظار ختم ہوگا، قیمتی وقت کی بچت ہوگی اور سفر زیادہ باآسانی، محفوظ اور منظم بن جائے گا۔ عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے لیے بلوچستان حکومت کے اس اقدام کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More