Tameerewatan
tameerewatan

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں بڑا سرپرائز: ن لیگ کی دھماکے دار برتری، پیپلزپارٹی کو کتنی سیٹیں ملیں؟

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے کے 10 حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت میرپور ڈویژن کے 13 میں سے 10 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج مکمل ہو گئے ہیں، جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) 7 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

میرپور، کوٹلی اور بھمبر میں پیر کے روز ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

10 حلقوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا خلاصہ:

مسلم لیگ (ن) کامیاب (7 نشستیں):

ایل اے 1 میرپور 1: اظہر صادق (15,427 ووٹ)

ایل اے 4 میرپور 4: چوہدری رخسار احمد (20,172 ووٹ)

ایل اے 7 بھمبر 3: چوہدری طارق فاروق (35,490 ووٹ)

ایل اے 9 کوٹلی 2: عمیر نعیم (31,080 ووٹ)

ایل اے 11 کوٹلی 4: محمد آصف (26,190 ووٹ)

ایل اے 12 کوٹلی 5: محمد ریاست خان (35,168 ووٹ)

ایل اے 13 کوٹلی 6: راجہ ایاز احمد خان (21,856 ووٹ)

پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب (3 نشستیں):

ایل اے 2 میرپور 2: قاسم مجید (12,904 ووٹ)

ایل اے 3 میرپور 3: چوہدری یاسر سلطان (11,676 ووٹ)

ایل اے 8 کوٹلی 1: ظفر اقبال ملک (19,535 ووٹ)

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More