Tameerewatan
tameerewatan

پٹیل روڈ یاسین ہسپتال کے سامنے زوردار دھماکہ

پٹیل روڈ یاسین ہسپتال کے سامنے زوردار دھماکہ

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے پٹیل روڈ پر یاسین ہسپتال کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت زبیر احمد ولد حاجی عبداللہ جان سکنہ شالدرہ مدرسہ روڈ، وزیر ولد سردار محمد سکنہ مدرسہ روڈ، عبدالرشید ولد حاجی غازی سکنہ موسیٰ کالونی سریاب روڈ اور ابرار ولد حافظ عبدالرزاق سکنہ موسیٰ کالونی سریاب روڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور واقعے سے متعلق مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More