Tameerewatan
tameerewatan

دبئی اور ابوظہبی جانے والوں کے لیے بڑی خبر

دبئی اور ابوظہبی جانے والوں کے لیے بڑی خبر

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے واضح کیا ہے کہ 5 سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا بدستور دستیاب ہے، جس کے تحت پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہری بار بار یو اے ای کا سفر کر سکتے ہیں۔

اس ویزے کے ذریعے ہر بار 90 دن تک قیام کی اجازت ملتی ہے، جبکہ مقررہ شرائط پوری ہونے پر مزید 90 دن کی توسیع بھی ممکن ہے۔ تاہم ایک سال کے دوران مجموعی قیام 180 دن سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔

یو اے ای حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، واپسی یا اگلی منزل کا کنفرم ٹکٹ، مؤثر ہیلتھ انشورنس اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران کم از کم 4 ہزار امریکی ڈالر یا مساوی رقم بینک اکاؤنٹ میں موجود ہونے کا ثبوت ہونا ضروری ہے۔ پاکستانی شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ اور حالیہ پاسپورٹ سائز رنگین تصویر بھی لازمی دستاویزات میں شامل ہیں۔

درخواست ICP یا GDRFA کی آن لائن سروسز، کسٹمر سروس سینٹرز یا ٹائپنگ سینٹرز کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ مکمل دستاویزات جمع ہونے پر ویزا عموماً 48 گھنٹوں کے اندر جاری کر دیا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق آئی سی پی کے ذریعے درخواست کی مجموعی فیس تقریباً 3,775 درہم جبکہ جی ڈی آر ایف اے کے ذریعے 3,713.5 درہم ہے، جس میں درخواست، ویزا اجرا، سیکیورٹی ڈپازٹ اور دیگر سروس چارجز شامل ہیں۔

یو اے ای حکام نے خبردار کیا ہے کہ نامکمل دستاویزات، مطلوبہ معلومات بروقت فراہم نہ کرنے یا ویزا کی مدت سے زیادہ قیام کی صورت میں درخواست مسترد ہونے، جرمانے، سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط ہونے اور آئندہ ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More