سڑک بناتے بے گناہ مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ، 5 جاں بحق
پشین: پشین کے علاقے سرانان سلیمان زئی میں ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور تعمیراتی مشینری پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ کے اس ہولناک حملے کے نتیجے میں 5 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 1 شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے کام میں مصروف بے گناہ مزدوروں اور وہاں موجود بھاری مشینری کو براہ راست نشانہ بنایا، جس کے فوراً بعد پورے علاقے میں شديد خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کی جانب سے اس حملے کو کالعدم تنظیم بی ایل اے (BLA) سے منسوب کیا جا رہا ہے، تاہم اس حملے کی ذمہ داری اور واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلا ت کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے۔