Tameerewatan
tameerewatan

سرکاری ملازمت کا سنہری موقع،351 سرکاری اسامیوں کا اعلان

سرکاری ملازمت کا سنہری موقع،351 سرکاری اسامیوں کا اعلان

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  نے سرکاری ملازمت کے خواہش مند افراد کے لیے گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک کی 351 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔

اسامیوں کی تفصیلات

ایجنسی میں درج ذیل عہدوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں:

سب انسپکٹر

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI)

کانسٹیبل اور کانسٹیبل ڈرائیور

کلرک اور اسٹینو ٹائپسٹ

ٹیکنیکل اسسٹنٹ

اہلیت اور تعلیمی معیار

تعلیم: میٹرک، انٹرنمیڈیٹ، بیچلر، اور کمپیوٹر/آئی ٹی سے منسلک ڈگری ہولڈرز (ہر پوسٹ کا تعلیمی معیار مختلف ہے)۔

عمر کی حد: 18 سے 25 سال۔

جسمانی معیار (فزیکل ٹیسٹ): کانسٹیبل، ڈرائیور، ASI اور سب انسپکٹر کے لیے فزیکل ٹیسٹ لازمی ہو گا۔

مرد امیدوار: 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ میں۔

خواتین امیدوار: 1.6 کلومیٹر دوڑ 10 منٹ میں۔

درخواست جمع کرانے کا طریقہ کار

پورٹل: تمام درخواستیں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ٹیسٹنگ اینڈ اسیسمنٹ سروس (NPFTAS) کے ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے آن لائن جمع ہوں گی۔

فیس: فی اسامی 2,000 روپے درخواست فیس مقرر ہے۔ ایک سے زائد عہدوں کے لیے الگ فارم اور فیس جمع کرانی ہو گی۔

آخری تاریخ: آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More