کوئٹہ،6 سالہ بچے کی بوری بند لاش اپنے ہی گھر کے سامنے سے برآمد
کوئٹہ: سبزل روڈ کے علاقے سے تین روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 6 سالہ معصوم بچے کی لاش بوری سے برآمد ہو گئی، جو سفاک ملزمان اس کے اپنے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہو گئے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس اور شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور گھر میں قیامت کا منظر ہے۔
اہلخانہ تین روز سے معصوم بچے کی تلاش میں در بدر بھٹک رہے تھے کہ اچانک گھر کے باہر سے بوری بند لاش ملنے کی سنسنی خیز خبر نے سب کے ہوش اڑا دیے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ اہل علاقہ نے قاتلوں کو فوری پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔