مواد پر جائیں

کوئٹہ 13°C فجر 5:27 ظہر 12:16 عصر 4:06 مغرب 5:43 عشاء 7:04
آج کا ای پیپر ⁦3⁩ نومبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

کوئٹہ میں گیس کے بھاری بلوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج، سڑک بلاک

ایک سے 10 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو 20 سے 50 ہزار روپے سے زائد کے بل بھیجنے کا الزام، مظاہرین کا بلوں کی درستگی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کا مطالبہ

کوئٹہ : کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہریوں کو ایک اور 2 یونٹ کے 20 سے 50 ہزار سے زائد مالیت کے بل بھیجنے کے خلاف خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ریجنل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کرکے ہر قسم کی ٹریفک معطل کردی جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

کوئٹہ میں گیس کے بھاری بلوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج، سڑک بلاک

مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈ اور کمپنی کی جانب سے بھیجے گئے بھاری بھرکم گیس کے بل اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو گیس کی بلا تعطل فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ بلا جواز گیس کی لوڈشیڈنگ، پریشر میں کمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور کمپنی کی جانب سے سردی شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو بڑھا دیا گیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کمپنی نے شہریوں کو گیس کی فراہمی نہ ہونے کے باوجود دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لیے صارفین جنہوں نے ایک یونٹ سے لے کر 10 یونٹ تک استعمال کیے ہیں، انہیں 20 سے 50 ہزار سے زائد مالیت کے بل بھیجے ہیں۔

صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام فوری طور پر اس غلط اقدام کا نوٹس لیں اور شہریوں کو کمپنی کی جانب سے بھیجے جانے والے ہزاروں روپے مالیت کے بلوں کے مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کے استعمال شدہ یونٹ کے مطابق بل دیے جائیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو گیس میسر نہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے شہریوں سے بھاری بلوں کی وصولی کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین نے انتظامیہ کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کردیا اور پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔