مواد پر جائیں

کوئٹہ 16°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

خاران میں ڈرون حملہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرون تباہ

دہشت گردوں نے البٹ میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، سیکیورٹی ذرائع

خاران: سیکیورٹی فورسز نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرون مار گرائے۔

خاران میں ڈرون حملہ ناکام، فتنہ الہندوستان کے پانچ ڈرون تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔