مواد پر جائیں

کوئٹہ 20°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

ترقیاتی منصوبوں کی مستند معلومات تک رسائی عوام کا حق ہے: معاون وزیراعلیٰ شاہد رند

منصوبوں کے وسائل اور پیش رفت سے عوام کو آگاہ رکھنے سے اعتماد بڑھے گا، ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ضروری ہے، معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ ترقیاتی امور سے متعلق درست اور مستند معلومات تک عوام کی رسائی ان کا بنیادی حق اور شفاف حکمرانی کا اہم تقاضا ہے۔
ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ باخبر شہری ترقیاتی منصوبوں سے بہتر فائدہ اٹھانے کے ساتھ حکومتی اقدامات کی نگرانی اور جوابدہی کے عمل میں بھی مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
شاہد رند نے کہا کہ ترقیاتی معلومات کے بارے میں عوامی آگاہی اور ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے مستند معلومات کی بروقت فراہمی منصوبوں میں شفافیت، بدعنوانی کی روک تھام اور عوامی فلاح کے فوائد مستحق افراد تک پہنچانے میں مدد دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر منصوبہ بندی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے درست اعداد و شمار اور زمینی حقائق پر مبنی معلومات بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ عوام کو منصوبوں کے مقاصد، مختص وسائل، پیش رفت اور متوقع فوائد سے آگاہ رکھنے سے اعتماد بڑھتا ہے اور ترقیاتی عمل میں شہریوں کی شرکت کو فروغ ملتا ہے۔
معاون وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقی کا اصل مقصد اس کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات، بالخصوص پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اس کے لیے ترقیاتی معلومات تک بلا امتیاز رسائی اور جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے آسان، قابلِ فہم اور مستند معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔
شاہد رند نے کہا کہ محکمہ اطلاعات عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے، جو ترقیاتی اقدامات، فلاحی منصوبوں اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق آگاہی فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن معلومات تک عوام کی رسائی بہتر بنانے، ڈیجیٹل ذرائع کے مثبت استعمال اور شفافیت، جوابدہی و عوامی شرکت کی بنیاد پر پائیدار ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کی مستند معلومات تک رسائی عوام کا حق ہے: معاون وزیراعلیٰ شاہد رند