مواد پر جائیں

کوئٹہ 18°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے اے جی بلوچستان کی کھلی کچہری کا اعلان

صبح 11 بجے سرکاری ملازمین، پنشنرز اور ڈی ڈی اوز کے مسائل سنے جائیں گے۔

کوئٹہ: وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے تحت اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان کے دفتر میں بروز منگل، 3 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے کھلی کچہری منعقد کی جائے گی، جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ افسران (DDOs)، صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل سنیں گے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کریں گے۔

سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے اے جی بلوچستان کی کھلی کچہری کا اعلان

اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کھلی کچہری اور شکایات سیل جیسی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں اور اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں، تاکہ شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔