مواد پر جائیں

کوئٹہ 21°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

مستونگ میں کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

پرانی چونگی کے قریب حادثہ پیش آیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں

کوئٹہ: مستونگ میں پرانی چونگی کے مقام پر کار اور موٹرسائیکل کے تصادم میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی۔ جاں بحق افراد کی لاشیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کی گئیں۔
ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ پولیس حادثے سے متعلق مزید کارروائی کررہی ہے۔

مستونگ میں کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق