مواد پر جائیں

کوئٹہ 18°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

برشور میں منشیات کی غیر قانونی فصل تلف، ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع

توبہ کاکڑی کے علاقے زرہ کچھ میں خفیہ اطلاع پر پولیس کی کارروائی، منشیات کی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی اقدامات جاری

کوئٹہ : برشور پولیس نے توبہ کاکڑی کے علاقے زرہ کچھ میں غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی منشیات کی فصل تلف کرکے ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ڈی آئی جی ژوب سہیل خالد کی ہدایات پر ایس ایس پی برشور عبدالستار کی نگرانی میں تھانہ ابراہیم خان کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے کھیتوں میں کاشت کیے گئے تمام پودے تلف کردیے۔
ایس ایس پی برشور عبدالستار نے بتایا کہ کارروائی موصول ہونے والی اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران خفیہ طور پر کاشت کیے گئے پودوں کو ختم کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کاشت میں ملوث افراد کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔ منشیات کی کاشت اور فروغ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

برشور میں منشیات کی غیر قانونی فصل تلف، ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع