مواد پر جائیں

کوئٹہ 18°C فجر 5:24 ظہر 12:16 عصر 4:09 مغرب 5:46 عشاء 7:07
آج کا ای پیپر ⁦28⁩ اکتوبر ⁦2026⁩ پڑھیں
بلوچستان

کوئٹہ میں گیس کی بندش اور بھاری بلوں پر شہریوں کا احتجاج

خواتین اور بچے بھی احتجاج میں شریک، کئی گھنٹے ٹریفک معطل رہنے کے بعد انتظامیہ کی یقین دہانی پر سڑک کھول دی گئی۔

کوئٹہ: سریاب اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں، خواتین اور بچوں نے گیس پریشر میں کمی، بندش اور بھاری بل بھیجنے کے خلاف بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ٹائر جلاکر سریاب روڈ بلاک کردیا، جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی۔

کوئٹہ میں گیس کی بندش اور بھاری بلوں پر شہریوں کا احتجاج

مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں سردی شروع ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری جبکہ بچوں اور بزرگوں کو سردی سے بچنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مظاہرین کے مطابق گیس کی فراہمی بند ہونے کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہریوں کو ہزاروں روپے کے بھاری بل بھیجے جارہے ہیں، جن کی ادائیگی ان کے لیے مشکل ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ بل ادا کرنے کے باوجود گیس فراہم نہیں کی جارہی اور متعلقہ حکام ان کی مشکلات دور نہیں کرسکے۔

کئی گھنٹے روڈ بلاک رہنے کے بعد انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین نے پُرامن طور پر احتجاج ختم کردیا اور منتشر ہوگئے، جس کے بعد سڑک ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔