Tameerewatan
tameerewatan

دشمنوں کے دل دہل گئے،آرمی چیف عاصم منیر کے دورۂ ترکیہ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ترکیہ کا سرکاری دورہ کیا، جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، دفاعی تعاون، علاقائی امن و سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا جبکہ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف اور دیگر اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران ترک جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹر پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے ترک بری فوج کے ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں ترک حکام نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک مسلح افواج کی جانب سے پاک ترک دفاعی تعلقات کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو امتیازی خدمات کا تمغہ بھی عطا کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More