Tameerewatan
tameerewatan

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا خوفناک ترین اعلان

نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا خوفناک ترین اعلان

تہران/نیویارک: ایران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خطے کی اہم ترین تجارتی گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو تا حکمِ ثانی ہر قسم کی بحری آمدورفت کے لیے بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز نے غیر منظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی تھی، جس پر ایرانی فورسز کی جانب سے انتباہی فائرنگ کی گئی

فورسز نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اب اگلی اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے اس واقعے کی آڑ میں کسی بھی قسم کی حماقت کی تو اس کا سخت ترین جواب دیا جائے گا، جبکہ امریکی جارحیت کے جواب میں خطے میں موجود نئے امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے طے شدہ ڈیل کے تحت اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ایرانی حکومت مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد فوری طور پر ترک کر دے گی۔

ایرانی سفیر نے 7 اور 8 جولائی کو ایرانی جزائر اور جنوبی شہروں پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور باہمی مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے واشنگٹن کو متنبہ کیا کہ اگر امریکی خلاف ورزیاں اسی طرح جاری رہیں، تو ایران بھی اپنی سیکیورٹی اور سفارتی ذمہ داریاں پوری کرنے کا پابند نہیں رہے گا۔

سفارتی و فوجی کشیدگی کے اس ماحول میں ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک کڑک بیان میں سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق، مجتبیٰ خامنہ ای نے مشہد میں اپنے والد کی تدفین کے بعد ٹیلیگرام پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ شہید والد کے خون کا بدلہ لینا پوری ایرانی قوم کا مطالبہ ہے اور یہ بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق ایرانی رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں جانبحق ہوئے تھے، جن کے جنازے میں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد سمیت مختلف شہروں سے کروڑوں سوگواروں نے شرکت کی تھی۔

نئے سپریم لیڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جنازے میں شرکت کرنے والے لاکھوں سوگواروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قاتلوں کو للکارا اور کہا کہ “ہمارے قائد کے مجرموں کے نام ریکارڈ پر موجود ہیں۔ وہ بستر پر پرسکون موت مرنے کا خواب کبھی پورا نہیں دیکھ سکیں گے، بلکہ یہ حسرت اپنے ساتھ ہی قبر میں لے جائیں گے۔”

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More