Tameerewatan
tameerewatan

حکومتی تاخیر پر اپوزیشن سیخ پا: آئینی بحران سے بچنے کیلئے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

حکومتی تاخیر پر اپوزیشن سیخ پا: آئینی بحران سے بچنے کیلئے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی بلا تاخیر تقرری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کے اہم آئینی عہدوں کی خالی نشستوں اور تقرری میں ہونے والی تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی آئینی مدت 26 جنوری 2025ء کو ختم ہو چکی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے زور دیا کہ الیکشن کمیشن کے تسلسل، خود مختاری اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ان خالی عہدوں کو فوری طور پر پُر کرنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سمیت سندھ اور بلوچستان کے ارکان کی تعیناتی کا عمل بلا تاخیر شروع کریں تاکہ ادارہ مکمل اور مؤثر انداز میں کام کر سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More