Tameerewatan
tameerewatan

خضدار لرز اٹھا! نامعلوم افراد کی شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر شدید گولہ باری

خضدار: بلوچستان کے ضلع خضدار میں میر شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے دھماکے سے مرکزی گیٹ کو تباہ کرنے کے بعد فائرنگ کی، جس کے دوران چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جبکہ حملہ آور مبینہ طور پر رہائش گاہ کے مورچوں پر قابض ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق میر شفیق مینگل حملے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے قریبی رشتہ دار شفیق الرحمان سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ متعلقہ اداروں نے مزید معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس واقعے سے متعلق تاحال سرکاری سطح پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More