Tameerewatan
tameerewatan

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر لا رہی ہے جو آن لائن رہنے والوں کی شناخت کا طریقہ بالکل بدل کر رکھ دے گا۔ میٹا کی زیرِ ملکیت کمپنی نے اب صارفین کے لیے ایک نظر میں یہ جاننا آسان بنا دیا ہے کہ ان کا دوست یا رشتہ دار اس وقت ایپ پر موجود ہے یا نہیں۔

واٹس ایپ کے نئے فیچر کے تحت، جیسے ہی کوئی صارف ایپ پر آن لائن ہوگا، اس کی پروفائل تصویر کے کونے میں ایک چھوٹا سا سبز نقطہ (Green Dot) چمکنے لگے گا۔ یہ فیچر گزشتہ ماہ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کو دیا گیا تھا اور اب آئی فون کے بیٹا صارفین بھی اس کی آزمائش کر رہے ہیں۔

فی الحال یہ سبز نقطہ صرف ‘چیٹ انفارمیشن’ اسکرین (جب آپ کسی کے نام پر کلک کرتے ہیں) پر دکھائی دے رہا ہے، لیکن کمپنی کا پلان ہے کہ مستقبل میں یہ روایتی ‘Online’ تحریر کی جگہ لے لے گا۔ جیسے ہی صارف واٹس ایپ بند کرے گا، یہ گرین ڈاٹ فوراً غائب ہو جائے گا۔

اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ نے ایک اہم وضاحت جاری کی ہے۔ یہ گرین ڈاٹ صرف انہی لوگوں کی پروفائل پر نظر آئے گا جنہوں نے اپنی Last Seen and Online کی حیثیت کو ‘Everyone’ یا دوسروں کو دکھانے پر سیٹ کر رکھا ہے۔ اگر آپ نے پرائیویسی سیٹنگز میں جا کر اسے چھپا (Hide) رکھا ہے، تو آپ کا گرین ڈاٹ کسی کو نظر نہیں آئے گا اور آپ کی پرائیویسی برقرار رہے گی۔

بات یہیں ختم نہیں ہوتی، واٹس ایپ ایک بالکل نئے Contacts Hub پر بھی کام کر رہا ہے۔ اس ہب کا مقصد یہ ہوگا کہ آپ کو بار بار مختلف چیٹس کھول کر نہ دیکھنا پڑے، بلکہ آپ ایک ہی جگہ جا کر دیکھ سکیں گے کہ آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں سے اس وقت کون کون آن لائن ہے یا حال ہی میں ایکٹو رہا ہے۔

اگرچہ ابھی یہ فیچر آزمائشی مراحل میں ہے اور عام صارفین کے لیے اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی، لیکن یہ واضح ہے کہ واٹس ایپ کا یہ نیا انداز چیٹنگ کا نقشہ بدلنے والا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More