Tameerewatan
tameerewatan

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والوں کے لیے بڑی راحت، اب امتحان کس تاریخ کو ہوگا؟ نئی تاریخ سامنے آ گئی

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دینے والوں کے لیے بڑی راحت، اب امتحان کس تاریخ کو ہوگا؟ نئی تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کو ملتوی کر دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان، جو پہلے 16 اگست کو ہونا تھا، اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد کیا جائے گا۔

کونسل کا کہنا ہے کہ امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ٹیسٹ کا انعقاد مزید شفاف، محفوظ اور بہتر انتظامات کے ساتھ یقینی بنایا جا سکے اور امیدواروں کو بھی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ امتحان سے متعلق دیگر تمام قواعد و ضوابط، شرائط اور انتظامات پہلے کی طرح برقرار رہیں گے، جبکہ کسی بھی نئی پیش رفت سے امیدواروں کو آگاہ کیا جائے گا۔

کونسل نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ سے متعلق تازہ معلومات اور اعلانات کے لیے پی ایم ڈی سی کی سرکاری ویب سائٹ اور دیگر مستند ذرائع سے رابطے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More