Tameerewatan
tameerewatan

آنکھیں لال ہو رہی ہیں؟ فوری طبی امداد سے پہلے یہ ایک کام ہرگز نہ کریں

آنکھیں لال ہو رہی ہیں؟ فوری طبی امداد سے پہلے یہ ایک کام ہرگز نہ کریں

برسات کے موسم میں جہاں گرمی سے راحت ملتی ہے، وہیں نمی، آلودگی اور جراثیم کی افزائش کے باعث مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مون سون کے دوران آنکھوں کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کی بڑی وجوہات آلودہ پانی، گردوغبار اور جراثیم ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنکھوں میں انفیکشن ہونے کی صورت میں سرخی، خارش، سوزش، درد، مسلسل پانی آنا اور دھندلا نظر آنا جیسی علامات سامنے آ سکتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

آنکھوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھونا، گندے ہاتھوں سے آنکھوں کو چھونے سے گریز کرنا اور ذاتی صفائی برقرار رکھنا بیماری سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنکھوں میں خارش یا جلن محسوس ہونے پر انہیں بار بار رگڑنے سے پرہیز کیا جائے، کیونکہ اس سے مسئلہ مزید بڑھ سکتا ہے۔ آنکھ صاف کرنے کے لیے صاف ٹشو یا الگ رومال استعمال کرنا بہتر ہے۔

اگر آنکھوں میں تکلیف یا سوزش ہو تو صاف نیم گرم کپڑے سے چند منٹ کمپریس کرنے سے عارضی آرام مل سکتا ہے۔ انفیکشن کے دوران آنکھوں کا میک اپ استعمال کرنے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق تولیے، رومال، تکیے کے غلاف اور دیگر ذاتی اشیا کسی دوسرے شخص کے ساتھ استعمال نہیں کرنی چاہئیں، جبکہ چادروں اور تولیوں کی باقاعدگی سے صفائی بھی ضروری ہے۔

اگر آنکھوں کی علامات برقرار رہیں یا حالت خراب ہو تو خود علاج کرنے کے بجائے ماہرِ امراض چشم سے مشورہ لینا چاہیے تاکہ بروقت اور مناسب علاج کیا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More