Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان کی جیلوں کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ، سرفراز بگٹی کا قیدیوں کو جدید ترین سہولیات دینے کا بڑا اعلان

بلوچستان کی جیلوں کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ، سرفراز بگٹی کا قیدیوں کو جدید ترین سہولیات دینے کا بڑا اعلان

 بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نےجیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جیل اصلاحات بلوچستان حکومت کی ترجیح رہی ہیں۔ سرفراز بگٹی نے اسلام آباد مین سپریم کورٹ میں ہونے والی جیل اصلاحات کانفرنس مین خطاب کرتے ہوئے کہا، نشے میں مبتلا قیدیوں کی بحالی کیلئے بھی عملی اقدامات کیے ہیں۔ جیلوں کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے

 

۔جیل میں قیدیوں کو جدید خطوط پر مختلف ہنر سکھانے کے پروگرام بھی شروع کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ بلوچستان کی جیلوں میں جگہ کم ہونے کے باعث نئی جیلیں بنارہے ہیں۔ نئی جیلیں جدید طرز کی جیلیں ہونگی اور قیدیوں کو تمام سہولیات میسر ہونگی۔ حکومت نے اس حوالے سے خطیر فنڈ مختص کیے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا، بلوچستان کی جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جارہے ہیں۔ جیل اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر مکمل طور عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More