Tameerewatan
tameerewatan

اسرائیل جانے والی پرواز میں دورانِ پرواز ہنگامہ، پائلٹ پر حملے کے بعد طیارہ سعودی عرب اتار لیا گیا

طیارہ اچانک 17 ہزار فٹ نیچے آگیا، مسافروں اور عملے نے حملہ آور کو قابو کیا، دونوں پائلٹ زخمی جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے

تبوک: دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں ایک پائلٹ نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی پائلٹ پر چاقو سے حملہ کردیا، جس کے بعد طیارہ انتہائی تیزی سے تقریباً 17 ہزار فٹ نیچے آگیا۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور پائلٹ طیارہ گرانے کی کوشش کررہا تھا۔

صورتحال بگڑنے پر مسافروں اور عملے کے ارکان نے کاک پٹ میں داخل ہوکر حملہ آور کو قابو کیا، جس کے بعد پرواز کو سنبھال لیا گیا اور طیارے نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

واقعے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوئے، تاہم طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ حملہ کرنے والے پائلٹ کو سعودی حکام نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجہ اور محرکات ابھی معلوم نہیں اور اس بارے میں باضابطہ تحقیقات جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More