سونا سستا لیکن چاندی پرواز کر گئی! صرافہ مارکیٹ سے بڑی خبر آ گئی
عالمی اور مقامی بلین مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے، جہاں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے جبکہ دوسری جانب چاندی کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 35 ڈالر فی اونس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونا 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس بڑی گراوٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپیہ گھٹ کر 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس مقامی مارکیٹ میں چاندی کے نرخوں میں تیزی آئی ہے۔ فی تولہ چاندی 50 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 329 روپے اور 10 گرام چاندی 43 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 283 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔