اگلاوزیراعظم کون، نواز شریف کے دھماکے دار فیصلے نے سیاست میں ہلچل مچا دی
آزاد جموں و کشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ سیاسی افق پر جاری تمام تر قیاس آرائیوں کا ڈراپ سین کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو پارٹی کا باضابطہ امیدوار نامزد کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اس اہم فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے افتخار گیلانی کو وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے لیے فوری طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو تمام تر پارٹی قیادت کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور وہ قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کریں گے۔ اس غیر متوقع نامزدگی کے بعد آزاد کشمیر کی سیاسی میدانِ جنگ میں زبردست تیزی آ گئی ہے اور ن لیگ کا پلڑا مزید بھاری ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔