Tameerewatan
tameerewatan

کچن کا وہ بڑا راز جس سے منٹوں میں گندا تیل بالکل نیا ہو جائے

کچن کا وہ بڑا راز جس سے منٹوں میں گندا تیل بالکل نیا ہو جائے

گھر میں پکوڑے، سموسے، فرائز یا دیگر اشیا تلنے کے بعد بچ جانے والے تیل کو مناسب طریقے سے محفوظ کر کے بعض صورتوں میں دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق استعمال شدہ تیل کو محفوظ کرنے سے پہلے اسے مکمل ٹھنڈا کرنا ضروری ہے، جس کے بعد باریک چھلنی یا صاف کپڑے کی مدد سے چھان کر کھانے کے ذرات الگ کر لینے چاہئیں۔

تیل میں موجود باریک ذرات دور کرنے کے لیے تھوڑی مقدار میں میدہ شامل کر کے کچھ دیر بعد دوبارہ چھانا جا سکتا ہے، جبکہ بعض افراد ٹھنڈے تیل میں لیموں کے ٹکڑے ڈال کر بھی صفائی کا طریقہ اختیار کرتے ہیں۔

صاف کیا گیا تیل ہمیشہ ایئر ٹائٹ برتن میں رکھنا چاہیے اور اسے دھوپ، تیز روشنی اور زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رکھنا بہتر ہے، کیونکہ گرمی اور روشنی تیل کے معیار کو متاثر کر سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تیل کا رنگ، بو یا ساخت تبدیل ہو جائے، دھواں جلد نکلنے لگے یا اس میں خرابی کی علامات نظر آئیں تو اسے دوبارہ استعمال کرنے کے بجائے ضائع کر دینا چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More