Tameerewatan
tameerewatan

بلوچستان سیف سٹی نے 138 چوری شدہ گاڑیاں پکڑ لیں

بلوچستان سیف سٹی نے 138 چوری شدہ گاڑیاں پکڑ لیں

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں سیف سٹی اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئی جی پولیس محمد طاہر خان نے صوبے میں امن و امان اور ڈیجیٹل نگرانی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جدید کیمروں کے نظام سے زبردست نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور اب تک ملک کے مختلف حصوں سے چوری ہونے والی 138 گاڑیوں کا سراغ لگایا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 9 مشکوک تحرکاتو ں کی بروقت نشاندہی کی گئی، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے ممکنہ منصوبے ناکام بنانے میں مدد ملی۔ اس کے علاوہ پولیس کو مختلف کیسز کی تفتیش کے لیے 631 تحریری و تصویری شواہد بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نظام کو مزید فعال بنانے کے لیے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بہترین کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سیف سٹی کا دائرہ کار صوبے کے دیگر بڑے شہروں تک بھی پھیلایا جائے۔ اجلاس میں 15 مددگار ایمرجنسی سروس کو سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کا ردعمل مزید تیز اور مؤثر ہو سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More