سیاست دانوں کے ہوش اڑ گئے، نئے صوبوں پر وفاقی وزیر کی ایسی انٹری کہ پارلیمنٹ میں ہلچل مچ گئی
کراچی: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے ایک اہم اور سنسنی خیز بیان دیا ہے। اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگر نئے صوبوں کا قیام پاکستان کے قومی مفاد اور انتظامی بہتری کے لیے ضروری ہے تو انہیں بلا تاخیر بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں 1950 میں صوبائی کمیشن کے تحت پنجاب کو تقسیم کر کے ہریانہ اور ہماچل پردیش جیسے نئے صوبے بنائے گئے تھے۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے جسے کسی پر زبردستی مسلط نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس پر پارلیمنٹ میں سیر حاصل بحث اور تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے متنبہ بھی کیا کہ اگر نئے صوبوں سے ملک میں انتشار یا مزید تقسیم کا خدشہ ہو تو کھلے دل سے تمام آراء کو مدنظر رکھنا ہوگا۔