Tameerewatan
tameerewatan

مستونگ،مسلح افراد کی ناکہ بندی، سردار اور انکا بیٹا اغوا

مستونگ،مسلح افراد کی ناکہ بندی، سردار اور انکا بیٹا اغوا

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سورگز کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی مبینہ ناکہ بندی کے دوران علیزئی قبائل کے سربراہ سردار شاہ زمان خان علیزئی کے بیٹے سمیت لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز شام تقریباً 4 بجے پیش آیا، جب سردار شاہ زمان علیزئی اپنے بیٹے کے ہمراہ مستونگ سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے۔ اس دوران مسلح افراد نے مبینہ طور پر قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے انہیں روکا اور سردار شاہ زمان علیزئی، ان کے بیٹے اور ویگو گاڑی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سے سردار شاہ زمان علیزئی اور ان کے بیٹے کے موبائل فون بند ہیں، جبکہ اہلخانہ کا دونوں سے تاحال رابطہ نہیں ہو سکا۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال واقعے کی تصدیق یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More