Tameerewatan
tameerewatan

نہیں کیا اغوا، نہ ہوا تشدد، آسماء کے سنگین الزامات پر ماموں عبدالصمد کا بڑا انکشاف

نہیں کیا اغوا، نہ ہوا تشدد، آسماء کے سنگین الزامات پر ماموں عبدالصمد کا بڑا انکشاف

کوئٹہ: متنازع کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب خدابخش کے اہلخانہ اور آسماء کے سگے ماموں عبدالصمد نے کوئٹہ پریس کلب میں دھماکے دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسماء کے تمام الزامات کو سراسر جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔

آسماء کے ماموں عبدالصمد نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ خدابخش اور آسماء کی پانچ سال قبل منگنی ہوئی تھی، اور خدابخش نے آسماء کی خاطر اپنی سرکاری ملازمت تک قربان کر دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نہ تو آسماء کو اغوا کیا گیا اور نہ ہی اس پر کوئی تشدد ہوا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ ضیاء لانگو سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کے بے قصور بھانجے کے ساتھ انصاف کیا جائے اور معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں۔

دوسری جانب خدابخش کی والدہ نے آبدیدہ ہو کر الزام عائد کیا کہ آسماء نے ان کے بیٹے کو دھوکے میں رکھا، مسلسل رقم لیتی رہی اور شادی سے مکر گئی۔ خدابخش کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے تاکہ سچ سب کے سامنے آ سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More