Tameerewatan
tameerewatan

کیا آپ کے پاس مانگی ڈیم واقعے کے ثبوت ہیں؟ جوڈیشل کمیشن نے اہم نوٹس جاری کر دیا

کیا آپ کے پاس مانگی ڈیم واقعے کے ثبوت ہیں؟ جوڈیشل کمیشن نے اہم نوٹس جاری کر دیا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے ضلع زیارت کے مقام مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کی مشاورت سے معزز جج جسٹس محمد عامر نواز رانا کو اس انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے، جس کے بعد کمیشن نے فوری طور پر باقاعدہ کارروائی شروع کرتے ہوئے رجسٹرار/سیکرٹری کی تعیناتی عمل میں لا دی ہے۔

کمیشن کی جانب سے عوام الناس، تمام متعلقہ افراد، اداروں اور سیکورٹی ایجنسیز کو باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ 28 اگست 2026 تک دفتری اوقات کے دوران واقعے سے متعلق کوئی بھی ضروری شواہد، معلومات یا دستاویزات پیش کر سکتے ہیں۔

کوئی بھی شخص جو واقعے سے متعلق معلومات رکھتا ہو، وہ اپنے مکمل کوائف، موجودہ و مستقل پتہ، رابطہ نمبر اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ بلوچستان ہائی کورٹ، کوئٹہ میں قائم رجسٹرار/سیکرٹری تحقیقاتی کمیشن ملک شعیب سلطان کے دفتر میں جمع کرا سکتا ہے تاکہ تمام مواد معزز کمیشن کے سامنے پیش کر کے قانون کے مطابق پیشرفت کی جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More