کیا اماراتی حکومت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیے؟ خواجہ آصف کے “فریق بننے” والے بیان نے نیا طوفان کیسے کھڑا کر دیا؟
کیا اماراتی حکومت نے پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیے؟ خواجہ آصف کے “فریق بننے” والے بیان نے نیا طوفان کیسے کھڑا کر دیا؟
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایران امریکا کشیدگی کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا مسائل، نئی پابندیوں اور نامناسب سلوک کا معاملہ گونج اٹھا، جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ دیکھا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق اسپییکر اسد قیصر نے نکتہ اعتراض پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ امارات میں پاکستانیوں کے ویزے رینیو نہیں کیے جا رہے اور انہیں بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اسد قیصر نے انکشاف کیا کہ سفری پابندیوں کے دوران صرف بھارتی اور امریکی پاسپورٹ ہولڈرز کو سہولت دی جا رہی ہے جبکہ پاکستانیوں کے ساتھ رویہ انتہائی ناشائستہ ہے۔
اپوزیشن کے ان الزامات پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنسنی خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود 12 سے 14 سال امارات میں رہ چکے ہیں اور وہاں کی صورتحال سے بخوبی واقف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 80 سے 90 فیصد وہ پاکستانی متاثر ہو رہے ہیں جنہوں نے وہاں رہ کر حال ہی میں ہونے والی جنگ میں کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب آپ کسی غیر ملک کی زمین پر بیٹھ کر اسی کی پالیسی کے خلاف فریق بنیں گے تو وہ ملک اپنے مفاد میں سخت ردعمل کا اظہار ضرور کرے گا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے بھی ملک میں امن و امان بالخصوص بلوچستان میں روزانہ کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر مسلسل دو دن بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔