کیا بھارت کا نیا پروپیگنڈا بے نقاب؟ دفتر خارجہ نے نئی دہلی کے ہوش کیسے اڑا دیے؟
اسلام آباد: پاکستان کے دفترِ خارجہ نے بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے بھارت میں ہونے والی بعض گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے تمام الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے ایک گھناؤنی پروپیگنڈا مہم قرار دے دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے سنسنی خیز بیان میں کہا کہ بھارت اپنے داخلی سیکیورٹی مسائل اور سیاسی ناکامیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے ہمیشہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات تراشی کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت اندرونِ ملک اقلیتوں پر ظلم ڈھانے والی جابر ریاست ہے، جبکہ بیرونِ ملک ٹارگٹ کلنگ اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
دفتر خارجہ نے دنیا کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بھارتی بحریہ کے سزا یافتہ کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اس بات کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے من گھڑت الزامات کو فوری طور پر مسترد کرے اور خطے میں بھارتی دہشت گردی کا سخت احتساب کرے۔