دہشتگردوں کا عبرتناک انجام: سوراب میں پہلے اپنے ہی بم سے اڑے، باقی کو فورسز نے چن چن کر مار گرایا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 اگست کی صبح بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتن الہندوستان سے وابستہ دہشتگردوں کی جانب سے تیار کیا جانے والا بارودی مواد سے بھرا گاڑی بم تیاری کے دوران قبل از وقت پھٹ گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، تاہم دہشتگردوں کی جانب سے وہاں ذخیرہ کیے گئے دیگر دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔واقعے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مثر کارروائی کی اور مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان واقعات میں اب تک فتن الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور تلاش کا آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے قومی لائح عمل کے تحت وفاقی اعلی کمیٹی سے منظور شدہ عزمِ استحکام کے وژن کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔ اس خبر کو دوبارہ تحریر رو